گلگت بلتستان الیکشن پر امن ہوئے رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی، فافن رپورٹ

ویب ڈیسک  بدھ 18 نومبر 2020
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے، فافن . فوٹو : ایکسپریس

الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے، فافن . فوٹو : ایکسپریس

 اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن پر امن طریقے سے ہوئے جب کہ رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔

غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات پر امن طریقے سے ہوئے اور رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات رپورٹ ہوئے اور چند پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دھاندلی کے باوجود حکومت کو شرمناک شکست ہوئی، مریم نواز

فافن رپورٹ کے مطابق 20 حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا، 20 حلقوں میں سے 7 میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جب کہ مردوں کے مقابلے میں خواتیں کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کا نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان

فافن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشنر گلگت بلتسان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔