- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
سندھ حکومت نے ایچ ای سی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
کراچی: سندھ حکومت نے وفاقی اعلیٰ تعلیمی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
سندھ اسمبلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بورڈز اور جامعات نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کی جامعات اور کالجوں میں دو سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھیں گے اگر سندھ یونیورسٹی جامشورو سمیت کسی یونیورسٹی نے دو سالہ ڈگری کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کی ہے تو اس سے بھی بات کریں گے دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کرنے سے اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند متوسط اور غریب طبقے کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام جامعات صوبے کے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت صوبائی خودمختاری کو استعمال کرکے تمام دو سالہ ڈگری پروگرامز جاری رکھیں گے۔
مشیر برائے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ وفاقی HECکو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دے گا کہ وہ سندھ کے تعلیمی اداروں کی جاری کردہ اسنادکی تصدیق کریں لہذا تصدیق صرف وہی ادارہ کرسکتا ہے جو ڈگری جاری کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔