- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے اس میں دم نہیں رہا، شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہنا ہے کہ اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے،اس میں دم نہیں رہا۔
اسلام آباد میں ایگل سکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا تھا کہ وفاقی پولیس میں ڈیڑھ سو جوانوں پر مشتمل ایگل اسکواڈ کا افتتاح کررہے ہیں، سولہ کاریں بھی اس سکواڈ میں شامل کریں گے، اسلام آباد کے لوگ ملک میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ ہیں، ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد سے جرائم کو ختم کریں، امن وامان ہوتوسرمایہ کاری آتی ہے، ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ غریب قانون کی زد میں آتا ہے، امیر بچ نکلتا ہے، پاکستان میں غریب کو دیکھ کر قانون حرکت میں آتاہے، ہمارا مقصد ہے کہ طاقتور کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔
شیخ رشید کہنا تھا کہ خواتین کے لیے مخصوص بازار بنانے جارہے ہیں، نالہ لئی کے لیے 55ارب روپے رکھے گئے، ویزا آن لائن کردیا، ایک ہی روز میں پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی، ملک میں سیاحت کو فروغ مل رہاہے
وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں گزشتہ 3 دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی، اپوزیشن کے پسٹن میں کچرا ہے، اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے، اس میں دم نہیں رہا، یہ لوگ دسمبر میں حکومت کے خاتمے کا اعلان کر چکے تھے، لیکن میں نے پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔