- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت کیس؛ خاور مانیکا کا سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
- 2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا
- کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم
- سی سی پی نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دیدی
- پاکستانی ٹاپ آرڈر پر تجربات بند کرنے کا مطالبہ
- فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بناکر تیسری منزل سے دھکا دے دیا
راولپنڈی: گھریلو جھگڑے پر خاوند نے اہلیہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناکر تیسری منزل کی چھت سے دھکا دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے اہلیہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناکر تیسری منزل کی چھت سے دھکا دے دیا، خاتون دیوار توڑتی ہوئی پڑوسی کے گھر کے صحن میں جاگری اور شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق جس گھر میں واقع ہوا ان کے پڑوسی نے پولیس کو اطلاع دی کہ گھر کی بالائی منزل کے صحن میں بیٹھے تھے کہ عقبی جانب گھر کی تیسری منزل سے شور سنائی دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے عمران نامی شخص نے ایک خاتون کو بالائی منزل کی چھت سے نیچے دھکا دیا جو دیوار توڑتی ہوئی ہمارے گھر کے صحن میں آگری۔ عینی شاہد نے بتایا کہ تیسری منزل سے گرنے کی وجہ سے خاتون شدید زخمی ہو چکی تھی ، منہ اور کانوں سے خون بہہ رہا تھا، خاتون شدید زخمی حالت میں بول نہیں پارہی تھی تو اس نے کاغذ پینسل مانگا اور اس نے تحریر کیا کہ اس کا نام مسماتہ ریما ہے اور اپنے خاوند کا نام عمران بتایا جو چارسدہ کا رہاہشی ہے، خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون کا جبڑا بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پیرودھائی اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے تو پتہ چلا کہ ملزم ایک ہفتہ قبل ہی چارسدہ سے تین منزلہ گھر کی ایک منزل میں اپنی اہلیہ اور سات اور چار سالہ دو بچوں کے ہمراہ منتقل ہوا تھا اور اب بچوں سمیت غائب ہے جس پر پولیس نے راولپنڈی کے ٹرانسپورٹ اڈوں پر ٹیمیں تعینات کر کے مانیٹرنگ شروع کردی اور دوبچوں کے ساتھ سفر کرنے والے ہر شخص کی تلاش کے دوران ایک ٹرانسپورٹ اڈے سے چارسدہ جانے کے لیے پہنچنے پر ملزم عمران کو تحویل میں لے لیا ملزم کو تھانے منتقل کردیا۔ ملزم کے سات سالہ بچے نے بھی والدین کے مابین جھگڑے کے متعلق بتاتے ہوئے بتایا کہ جھگڑے کے دوران والد والدہ کو چھت پر لے گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔