- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
آزاد کشمیر سے ریسکیو کیا گیا زخمی تیندوا ہلاک، کیس میں ڈرامائی تبدیلی
اسلام آباد: زخمی تیندوے کی ایکسرے رپورٹ میں نیا انکشاف ہوا کہ تیندوا گاڑی کے ٹکر سے نہیں بلکہ شکاری کے گولیوں سے زخمی ہوا تھا، اور تیندوے کو پانچ گولیاں لگیں جن میں سے ایک گولی اسپائنل کارڈ میں موجود تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی نیلم سے لائے گئے ز خمی تنیدوے کے کیس میں ڈرامائی تبدیلی رونما ہوئی ہے، اور انکشاف ہوا ہے کہ تیندوا گاڑی کی ٹکر سے نہیں بلکہ شکاری کے گولیوں سے زخمی ہوا تھا، اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے آپریشن کے ذریعے اسپائنل لارڈ سے گولی نکالنے کی بھرپور کوشش کی مگر بدقسمت تیندوا جانبر نہ ہوسکا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں زخمی چیتے کا کامیاب ریسکیو
ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رائنا سعید نے بتایا کہ تیندوے سے گاڑی ٹکرانے کی بات غلط نکلی، بلکہ اسے ماہر شکاری نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا تھا، اسپائنل کارڈ سے گولی نکالنے کیلئے اسلام آباد میں باضابطہ آپریشن کیا گیا مگر تیندوا جانبر نہ ہوسکا۔
دوسری طرف اب ڈائریکٹر وائلڈ لائف مظفر آباد نعیم افتخار نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق چیتے کی موت گولی لگنے اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کے باعث واقع ہوئی، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ گولی کس نے چلائی۔
واضح رہے کہ زخمی تیندوے کو گزشتہ رات علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات گئے تیندوے کی ہلاکت ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔