آزاد کشمیر میں زخمی چیتے کا کامیاب ریسکیو

ویب ڈیسک  اتوار 23 جنوری 2022
چیتے کی ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں(فوٹو: انٹرنیٹ)

چیتے کی ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں(فوٹو: انٹرنیٹ)

مظفرآ باد: آزاد کشمیر میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے چیتے کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کشمیر کے علاقے نیلم ویلی میں گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے چیتے کو محکمہ وائلڈلائف نے ریسکیو کیا جسے علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر میں مادہ چیتا گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے کے بعد دریائے نیلم کے پاس نوسادا نامی پہاڑی علاقے میں دیکھا گیا تھا۔ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جانور کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ وہ چیتے کو اس قدر زخمی دیکھ کر حیران رہ گئے، اس کی ٹانگیں ناکارہ لگ رہی تھیں جس کے باعث وہ چلنے کے بھی قابل نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے چیتے کو مرغی کا گوشت کھلانے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

بعد ازاں محکمہ جنگلات کے عملے نے جانور کو ریسکیو کیا اور بتایا کہ چیتے کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی جس کے باعث وہ چلنے کے قابل نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔