- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی اور پرندوں پر پڑنے والے اس کے سنگین اثرات
- جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے انتظامیہ انہیں اجازت دے، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
مظفر گڑھ میں رکشہ ڈرائیور کی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی
مظفر گڑھ میں ایک ہفتے میں خاتون کے خلاف جنسی تشدد کا چوتھا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، تازہ واقعہ میں رکشہ ڈرائیور نے خاتون کا ریپ کیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم ابھی تک فرار ہیں، احسان پور کی رہائشی متاثرہ لڑکی اپنے بچوں کے لیے وظیفہ لینے کے لیے مقامی ادارے کے لیے روانہ ہوئی تھی، خاتون نے محمد ظفر کی ملکیت والے رکشے میں سفر کیا تھا۔
اپنی شکایت میں متاثرہ نے کہا کہ ڈرائیور اسے اپنی مطلوبہ منزل کے بجائے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی جبکہ ایک ساتھی گھر کے باہر نگرانی کرتا رہا۔
پولیس نے متاثرہ کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ ضلع میں جنسی تشدد کا لگاتار چوتھا واقعہ درج کیا گیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ بدھ کے روز ایک 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے متاثرہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرنے کے بعد مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایک اور واقعہ میں، سیر کے دوران ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے بھائی کو بھی قتل کر دیا جب مؤخر الذکر نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی۔ اسی طرح 13 مئی کی آدھی رات کو ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے بچوں کے سامنے ڈکیتی کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔