کراچی میں ڈاکو نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک  پير 8 اگست 2022
خاتون اسسٹنٹ کمشنر اہل خانہ کے ہمراہ ناشتے کے لیے گئی تھیں

خاتون اسسٹنٹ کمشنر اہل خانہ کے ہمراہ ناشتے کے لیے گئی تھیں

 کراچی: شہر قائد میں ڈاکو بے خوف وارداتیں کرنے لگے، جس کی تازہ مثال  میں ایک ڈاکو شہر کے مصروف علاقے میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ کر فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہادرآباد کے علاقے میں اسسٹنٹ کمشنرفیروز آباد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تھیں، کہ انہیں لوٹ لیا گیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی جب کہ واردات کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد عاصمہ بتول اپنے اہل خانہ کے ہمراہ  ناشتہ کرنے کے لیے بہادرآباد کے علاقے میں موجود تھیں۔ اس موقع پر ان کے 2 بچے اورشوہر بھی ہمراہ تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم  موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم نے پہلے ہماری مکمل ریکی کی اوراس کے بعد اسلحہ کے زور پرواردات کی۔

عاصمہ بتول کے مطابق ملزم موبائل فون، پرس ،اے ٹی ایم کارڈ ، نقدی اور دیگر ضروری سامان  چھین کرفرار ہوا۔ انہوں نےبتایا کہ چھینا جھپٹی کی واردات اتوار کی صبح پیش آئی تھی۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ الزام نمبر 2022/332 بجرم دفعہ 397 اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں نیو ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرفیروز آباد عاصمہ بتول سے چھینا جھپٹی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، جس میں موٹر سائیکل سوارملزم کو اسسٹنٹ کمشنرفیروز آباد چھینا جھپٹی کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔