- بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
خیبر پختونخوا نے انجینئرنگ ٹیسٹ فیس کم کرنے کا اعلان کر دیا
پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے انجینئرنگ ٹیسٹ فیس کم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد انجینئرنگ جامعات میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ فیس 500 روپے کر دی گئی۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پیشہ ورانہ تعلیم کو پروموٹ کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ قائم کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ساڑھے تین ارب روپے سے زائد بیل آؤٹ پیکج جامعات کو جاری کر چکے ہیں جبکہ قبائلی اضلاع میں نئے ڈگری کالجز بنا چکے ہیں جہاں کلاسز جاری ہیں، ترجیحی بنیادوں پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سہولیات فراہم کی ہیں۔
کامران بنگش نے کہا کہ رواں سال 35 نئے ڈگری کالجز صوبے میں بنا رہے ہیں اور صوبہ بھر کے کالجز میں نئے بی ایس بلاک بھی بن رہے ہیں، قبائلی اضلاع کے کالجز میں 1.7 ملین روپے کی لاگت سے سولرائزیشن کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں اب تک چار نئی جامعات بنائی ہیں، رواں سال 21 ستمبر کو انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ایٹا کا ٹیسٹ منعقد کرائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر خیبر پختونخوا میں ہمارے مہمان تھے لیکن کچھ پولیٹیکل پراپیگنڈا مہم جو امریکی سفیر کے دورے کو منفی رنگ دے رہے ہیں، سفارتی تعلقات سب کے ساتھ رکھیں گے لیکن خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔