- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
چین کے تعاون سے 35 پاکستانی طلبا و طالبات ای کامرس کمپنی کے مالک بن گئے
کراچی.: پاکستان اور چین کے باہمی تعاون سے کراچی میں 35 طلبا و طالبات نے ضروری تدریس کے بعد ای کامرس کمپنیاں کھولی ہیں اور وہ اب ان کے مالک بن چکے ہیں۔
اس ضمن میں کراچی میں نوجوانوں میں چین کی کاروباری صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ای کامرس سمیت مختلف کورسز کروائے گئے تھے۔ ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کی مدد سے پہلا کورس داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوا جس کے نتیجے میں 35 طلباء ای کامرس کاروبار سیکھ کر بی آر آئی ای کامرس پلیٹ فارم پر اپنی بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے ہیں۔ نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے ساتھ چینی مارکیٹ میں رسائی کا طریقہ سکھایا گیا اور نوجوانوں کو کم سرمائے سے آن لائن کاروبار کرنے کے گر سکھائے تھے۔
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو بہتر طور پر فروغ دینے کے لیے لانژو یونیورسٹی کے تعاون سے دوسرا ٹریننگ پروگرام بڑے پیمانے پر بھی شروع کروانے جارہے ہیں آن لائن ای کام بی آر آئی کلاسز کے لیے محکمہ تعلیم گانسو صوبہ اور لانژو یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کی بے روزگاری کا خاتمہ اور ان کے لیے بیرون ملک میں روزگار کے مزید مواقع مہیا ہونگے اور پاکستان اور چین کے تعلیمی اداروں کے روابط اور مضبوط ہوں گے۔ چین کے اساتذہ عالمی سطح پر کاروبار کرنے کے طریقے سکھاتے ہیں جس سے چین اور پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھے گا۔
اس موقع پر ایجوکاسٹ کے بانی عبداللہ بٹ نے ایکسپریس سے بات ہوئے کہا کہ اگلے 2 برس میں 10,000 ای کامرس پاکستانی نوجوانوں کو چینی کاروباری اداروں کے لیے تربیت دی جائے گی۔
سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور شیخ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ کے 3 کورسز جس میں ہر کورس میں 32 گھنٹے آن لائن اور 32 گھنٹے فزیکل کلاسز لے کر طلباء کامیابی سے بین الاقوامی سطح پر اپنی کمپنیوں کے مالک بن گئے اس پروگرام کو مزید آگے تک پھیلانے کیلئے ہم چاہتے ہیں تعلیمی ادارے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے طلباء میٹرک کی بنیاد پر آن لائن داخلہ لے کر چائنیز زبان کے ساتھ چائنا میں کاروبار ، چائنا کے قانون اور چائنا کے کلچر کو سیکھ سکتے ہیں۔ تربیت کی تکمیل کے بعد ہر ٹرینی کو فری لانس سیلز مارکیٹنگ کی صلاحیت بڑھ جائے گی اور وہ اپنا کاروبار چین میں بخوبی کر سکتے ہیں۔
داؤد یونیورسٹی کے میتھمیٹکس کے طالب علم محمود نے کہا 3 ماہ کے چائنیز پروگرام سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے اب اپنی آن لائن کمپنی کا مالک ہوں اور جلد ہی اپنے نیٹورک کو بڑھاؤں گا جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔