- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق
- قلیل ترین مدت میں سب سے زیادہ درختوں کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ
- پہلے اوور میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یکم سے 15 دسمبر 2022ء تک فی لیٹر ڈیزل 235.30 پیسے جبکہ پیٹرول 224 روپے 80 پیسے میں فروخت ہوگا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ سردیوں کی وجہ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ پندہ روز کیلیے مٹی کا تیل 181.83 پیسے جبکہ فی لیٹر لائٹ ڈیزل 179 روپے میں فروخت ہوگا۔
پیٹرولیم لیوی میں دس روپے فی لیٹر اضافہ
دوسری جانب حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں اضافہ کر دیا، جس کے تحت پرانے ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی میں دس روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہی برقرار رکھی ہے ، پہلے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کامارجن 3.68 روپے فی لیٹرتھا، جو اب بڑھا کر پانچ روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے، ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بڑھا کرچار روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 12.69روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 22.69 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی پندرہ دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔