- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
بانی ایم کیو ایم کا مسئلہ ریاست کا ہے اور میں ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں، گورنر سندھ
لاہور: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں دوبارہ شمولیت کی تو دعا کی تھی تو گورنر کا منصب ملا، الطاف حسین کا مسئلہ اسٹیٹ کے ساتھ ہے وفاق کے بطور نمائندہ ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں۔
داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر شکرانے کی حاضری دینے آیا اور یہاں آکر جو دل کو سکون ملا اُسے بیان نہیں کرسکتا، داتا دربار پر پاکستان، صوبے اور شہر کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ میرا شہر کراچی جسے غریب سمجھ کر کوئی منہ نہیں لگا رہا، روشنیوں کا شہر معیشت کا حب کو نظر لگ گئی ہے، ملک میں معاشی استحکام آئے کراچی میں گیس پانی بجلی نہیں ہے وہ دستیاب ہوں۔لاہور سے دلی لگائو ہے جس نے لاہور نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نئے سال کا پہلا دن پرانا سال پریشانی میں گزرا، اگر آج بھی ایک دوسرے سے ایمانداری سے چیزوں کو آگے لے کر نہیں جائیں گے منظر نامہ سامنے ہے، اتفاق کے بجائے نفاق کو جنم دیا تو اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے جو پیپلزپارٹی نے معاہدہ پر دستخط اور وعدے کئے پیپلزپارٹی اسے پورا کرے، اگر وعدے پورے نہ کیے گئے تو ایم کیو ایم پاکستان پھر اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک سے محبت کرنے کا یقین ہے، چاہتا ہوں سب میں اتفاق رائے قائم ہو اس لئے ایم کیو ایم کے تمام گروپوں کو اتحاد پیدا کرنے دوستوں کو ملانے کا کام کریں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پرویز الہی اور گورنر پنجاب سے ملاقات ہوئی دوبارہ ایک ہفتہ بعد آ جاؤں گا، شہبازشریف گورنر بننے کے بعد تین ملاقاتیں ہوئی فون پر بھی رابطہ ہے، شہبازشریف کو کہا ایم کیو ایم گلہ کررہے ہیں پیپلزپارٹی معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کر رہے یقین دلایا آصف زرداری وبلاول بھٹوسے بات کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔