- سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی
- نان فائلرز کی سم پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے پرغور
- موسم کی مزاحمت کرنے والے پودے اگانے کے لیے لیبارٹری قائم
- خراب کارکردگی دکھانےو الے ٹریڈ افسروں کو عہدوں سے ہٹایا جائیگا، وزیراعظم
- اہلیہ کی بےلوث خدمت رنگ لے آئی، شوہر 10 سال بعد کوما سے باہر آگیا
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- نیا قرض پروگرام؛ آئی ایم ایف کا اخراجات میں 183 ارب کمی کا مطالبہ
- وینزویلا تمام گلیشیئر کھو دینے والا دورِ جدید کا پہلا ملک
- کینسر کی شرح فائر فائٹرز میں سب سے زیادہ ہونے کا انکشاف
- بیوی کی بے لوث محبت شوہر کو 10 سال بعد کوما سے باہر لے آئی
- منشیات کیخلاف جنگ جیتنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،شرجیل میمن
- افغانستان میں شدیدبارش، سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- پہلا ٹی 20: آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے جج عدلیہ میں مداخلت کے دعوے پر قائم
- موبائل آپریٹز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے اور پیغامات بھیجنے پر رضامند
- آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور
- پنجاب میں تندوری روٹی 25 اور چپاتی کی 15 روپے میں فروخت ہوگی
- لاہور؛ گھر میں گیس دھماکے سے ایک شہری جاں بحق
- جناح ہاؤس لاہور میں قائم کی گئی جناح گیلری کوشہریوں کیلیے کھول دیا گیا
سلمان خان نے ریلیز سے قبل فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کو سُپر ہِٹ قرار دیدیا
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی نئی آنے والی فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ سُپر ہٹ فلم ثابت ہوگی۔
26 مارچ کو اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کا ٹریلر ریلیز ہوا، فلم کے ٹریلر کو جہاں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تو وہیں میگا اسٹار سلمان خان نے بھی ٹریلر دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے ٹریلر بہت زیادہ پسند آیا۔
مزید پڑھیں: اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی پہلی جھلک جاری
اداکار نے فلم سے متعلق بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ باکس آفس پر بہت بڑی سُپر ہٹ فلم ثابت ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ہدایتکار علی عباس ظفر اس فلم سے ‘سلطان’ اور ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔
سلمان خان نے علی عباس ظفر سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اُمید ہے کہ اس فلم کے ذریعے آپ بھارت کو اور بھارت آپ کو عیدی دے گا۔
‘Bade Miyan Chote Miyan’, akki n tiger best of luck for the movie yeh bohut badi hit hogi . Loved the trailer and Ali u need to break tiger n sultan ka record with this one. Umeed hai ke Hindustan ko aap aur aap ko Hindustan Eidi dengein…@akshaykumar @iTIGERSHROFF… pic.twitter.com/bMCIGGDeOI
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 26, 2024
واضح رہے کہ سلمان خان نے ہدایتکار علی عباس ظفر کے ساتھ ’سلطان‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ جیسی ہٹ فلموں میں کام کیا تھا، اُنہوں نے علی عباس کے ساتھ آخری فلم ‘بھارت’ کی تھی جوکہ باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔
یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر 10 اپریل کو ریلیز ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔