اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی پہلی جھلک جاری

ویب ڈیسک  پير 1 جنوری 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر یہ ریلیز کی جائے گی۔

انسٹاگرام میں اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف نے فلم کی پہلی جھلک جاری کردی جس میں انہیں ایک ساحل پر بوٹ کا سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ہے ’آپ کا نیا سال بڑا بنے چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے، ہیپی نیو ایئر‘، جبکہ تصویر کے ساتھ پس منظر میں فلم کا ٹائٹل سانگ بھی چلتا ہے۔

’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں پرتھوی راج سوکومران بھی شامل ہیں جس سے شائقین کو جذبات اور ایکشن کا ایک نیا ہنگامہ دیکھنے کو ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔