- بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط
اسلام آباد: تحریک انصاف اور حکومتی نمائندوں نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ، تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کمیشن کےقیام کے حوالے سے دونوں جماعتوں نے لچک کا مظاہرہ کیا اور دونوں جانب سے ممبران کام کرتے رہے جس پر ان کے مشکور ہیں، ہماری کوشش تھی کہ اس معاہدے میں پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور رحمان ملک کے بھی دستخط لیے جاتے تاہم ان کی ذاتی مصروفیات کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے سیاسی جرگے نے بھی بے انتہا کوششیں کیں اور تمام لوگوں کی کوششوں کی بدولت ہی آج یہ نتیجہ سامنے آیا جس پر ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں، ملک میں جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق قیاس آرائیاں موجود تھیں جنہیں اب ختم ہونا چاہئے کیونکہ اب کمیشن کے قیام اور آرڈیننس کے مسودے تیار کرلیے گئے ہیں اور ہم کوشش کریں گے کہ جتنی جلدی ہو اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے کیونکہ کل رات 12 بجے سے قبل آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ میں اہم دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، آج سیاسی قیادت نے ملک کو شفاف انتخابات کا ڈھانچہ دینے کا تہیہ کیا ہے، ہمیں مستقبل کے لیے ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے اور اس انداز میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے جس پر قوم کو اعتماد ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طویل نشست کے نتیجے میں عام انتخابات میں جو کچھ ہوا اس کی تحقیق ہوگی اور اس کی بنیاد پر ہمیں انتخابات کو شفاف بنانے کی منصوبہ بندی کرنا ہے جس کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں انتخابی اصلاحات ہوں گی جس کے لیے کمیٹی کام کررہی ہے اس کی بھی سفارشات سامنے آئیں گی جس سے اس میں مزید نکھار پیدا ہوگا، اس سے ہمارا انتخابی نظام مضبوط ہوگا اور لوگوں کا اس پر اعتماد بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے جس انداز میں اس عمل کو مکمل کیا یہ ایک تاریخی دستاویز ہے جس سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوگی، جوڈیشل کمیشن کے لیے وزیراعظم نے خط لکھا جس پر ان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں تاہم آج کےمعاہدے کی روح مختلف ہے جو ایک قانون کے تحت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔