- واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی
- مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں، تحقیق
- امریکی بیل نے دنیا کے قدآور ترین بیل کا اعزاز حاصل کرلیا
- کراچی: خواتین سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی، ایک شخص جاں بحق، دہشت گردی کا مقدمہ درج
- مظفر گڑھ میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
- آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات سے زیادتی
- مویشی منڈیوں سے کیو آر کوڈ اسکیننگ کے ذریعے خریداری کی سہولت متعارف
- SIFC ایپکس کمیٹی اجلاس، اداروں کی نجکاری اور بیرونی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار
- ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ گنڈا پور
- سابق سینیٹر مشتاق احمد سے پولیس افسر کا ہتک آمیز رویہ، تصویر وائرل
- سندھ ہائیکورٹ بار کی کراچی سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے خلاف درخواست
- دوسرا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی
- رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ، تین شہروں کے سیوریج میں وائرس کی بھی تصدیق
- واٹس ایپ کا صارفین کے لیے دو نئے فیچرز پر کام جاری
- راولپنڈی: اناڑی خاتون ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، بچی جاں بحق
- عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے، مفتاح اسماعیل
- کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران جھگڑا، زخمی طالب علم کی حالت تشویشناک
- عدم مساوات نوجوانوں میں مٹاپے کا سبب بن رہی ہے، ڈبلیو ایچ او
- امریکا: 8 سالہ بچی دنیا کی کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر بن گئی
رینجرز آپریشن میں تیزی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو بیرون ملک فرار
کراچی: رینجرز اور قومی احتساب بیورو کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے بعد افسران نے راہ فرار اختیار کرلی اور اب ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی ڈیوٹی چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز کی جانب سے کارروائی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو خاموشی سے جرمنی فرارہوگئے اور عملی طور پر شہرقائد بغیر کسی انتظامی سربراہ کے چل رہا ہے جب کہ کے ایم سی کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا۔ انتظامی طور پرمفلوج شہرقائد کے کئی دفاتر کو تالے لگ گئے اور کرپٹ افسران یا تو روپوش ہوگئے ہیں یا بیرون ملک فرارہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی کی عدم موجودگی کی صورت میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو ایڈمنسٹریٹرکراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل ایکش پلان کے تحت کراچی میں جاری دہشت گردوں کے خلاف جاری رینجرز آپریشن کے دائرے کو بظاہرصوبائی حکومت کی سطح پرمبینہ بدعنوانیوں تک وسیع کردیا گیا ہے جب کہ قومی احتساب بیورو نے بھی بدعنوانی کے الزام میں 4 افسران کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کررکھا ہے۔ اسی کے پیش نظرصوبائی وزیر علی مردان شاہ، سابق وزیر تعلیم پیرمظہرالحق، سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شاہلوانی اور ڈائریکٹر منصور راجپوت نے عدالتوں سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔