- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل چوتھے دن کم
- واہگہ بارڈر کے نزدیک منشیات لے جانے والا ڈرون گر گیا
- شاہد آفریدی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے ایمبسڈر منتخب
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی سے روک دیا
- اسرائیل نے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسپین کے قونصل خانے کو کام سے روکدیا
- کولمبیا کا فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان
- تربوز کو ٹیکہ لگانے کی بحث سے کاشتکار پریشان، ماہرین نے پروپیگنڈا قرار دیدیا
- امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ؛ نیتن یاہو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
- کراچی؛ اپنے اغوا اور قتل کا جھوٹا ڈراما رچانے والا 24سالہ نوجوان زندہ بازیاب
- بھارتی ٹیم کوچنگ معمہ بن گئی! جے شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
- بشکیک سے طلباء اپنی مرضی سے پاکستان آرہے ہیں، دفتر خارجہ
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور
- امریکا سے تاریخی ہزیمت! شکیب الحسن بہانے تلاش کرنے لگے
- خفیہ تنظیم کے ٹاسک پر بیوی بچوں پر تشدد کرکے ویڈیو بنانے والا جنونی گرفتار
- مرکزی سیکریٹریٹ سیل کے دوران مزاحمت، پی ٹی آئی رہنما کیخلاف انسداد دہشتگردی مقدمہ درج
- خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی
- اپنے ہیروں کی قدر کیجیے
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے کیلیے اہم پیشرفت
- کراچی کیلیے بجلی 10.69 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق انگلش کرکٹر نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہ کیا
’’ گھر کی صفائی ستھرائی کیوں نہیں کرتیں؟‘‘
شوہر کا بیوی یا بیوی کا اپنے شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کرلینا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ دنیا بھر میں خانگی مسائل تصفیے کے لیے عدالتوں میں لائے جاتے ہیں۔
ان میں سے بیشتر طلاق، بچوں کی حوالگی یا پھر جائیداد کی ملکیت سے متعلق ہوتے ہیں۔ مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے اٹلی میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو امورخانہ داری میں تساہل برتنے پر عدالت میں گھسیٹ لیا ہے! اس سے بھی زیادہ حیران کُن بات یہ ہے کہ اس عورت کو چھے سال کی قید ہوسکتی ہے!شوہر کا بیوی یا بیوی کا اپنے شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کرلینا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ دنیا بھر میں خانگی مسائل تصفیے کے لیے عدالتوں میں لائے جاتے ہیں۔
ان میں سے بیشتر طلاق، بچوں کی حوالگی یا پھر جائیداد کی ملکیت سے متعلق ہوتے ہیں۔ مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے اٹلی میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو امورخانہ داری میں تساہل برتنے پر عدالت میں گھسیٹ لیا ہے! اس سے بھی زیادہ حیران کُن بات یہ ہے کہ اس عورت کو چھے سال کی قید ہوسکتی ہے!سینتالیس سالہ انتونیو اور اس کی بیوی موریسا دارالحکومت روم کے مضافاتی گاؤں سنینا کے رہائشی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے انتونیو مقامی پولیس اسٹیشن جا پہنچا۔ وہاں اس نے اپنی بیوی کے خلاف شکایت کی کہ اس کی بیوی گھریلو ذمہ داریوں سے بے پروائی برتتی ہے۔
وہ کھانا وقت پر نہیں پکاتی، نہ ہی میز پر کھانا چُنتی ہے، گھر کی صفائی ستھرائی نہیں کرتی، اس کے غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے گھر کچرا خانے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ پولیس افسر نے ادھیڑعمر شخص کی فریاد سننے کے بعد اپنے ماتحت کو بُلایا اور اسے باقاعدہ طور پر شکایت درج کرنے کی ہدایت کی۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ پولیس نے اس شکایت کو گھریلو تنازع قرار دیتے ہوئے اپنے طور پر نمٹانے کے بجائے مقدمہ بنا کر عدالت بھیج دیا ہے! اس معاملے میں پولیس کا موقف ہے کہ مدعی کی بیوی ’ اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی ‘ کی مرتکب ہوئی ہے کہ جو اطالوی پینل کوڈ کی دفعہ 572 کے تحت جُرم ہے! مقامی عدالت میں اس منفرد کیس کی سماعت بارہ اکتوبر سے شروع ہوگی۔
‘‘بیالیس موریسا نے شوہر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا،’’ اس کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گھر صاف ستھرا ہے۔ بعض اوقات گھر کی صفائی ستھرائی میں تاخیر ضرور ہوجاتی ہے، مگر کیا یہ کوئی ایسی بات ہے جس پر شوہر بیوی کو تھانہ کچہری میں گھسیٹ لے؟‘‘اس دل چسپ مقدمے کی سماعت خاتون جج مارا موتیولی کریں گی۔ سنینا کے لوگوں میں اس حوالے سے بڑا تجسس پایا جاتا ہے کہ خاتون جج کیا فیصلہ دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس مقدمے میں موریسا کو چھے سال تک کی جیل ہوسکتی ہے۔ اس منفرد کیس کا چرچا ہونے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ادھیڑ عمر جوڑے سے رابطہ کیا۔ انتونیو نے نمائندوں کے آگے دُکھڑا روتے ہوئے کہا،’’ دو سال سے اس عورت نے گھر کو کچرا گھر میں تبدیل کر رکھا ہے۔ میرے بارہا کہنے کے باوجود نہ تو یہ کھانا وقت پر پکاتی ہے، نہ برتن صحیح طریقے سے دھوتی ہے، نہ گھر کی صفائی ستھرائی کرتی ہے۔ مجھے اس نے یکسر نظرانداز کردیا ہے۔(غ۔ع)
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔