- ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے، بیرسٹرعقیل ملک
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل
- ایس ایس جی سی کا عید کے پہلے دو دنوں میں گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان
- پودے بھی اپنے اندر ذہانت رکھتے ہیں، ماہرین
- باول کینسر کے علاج کے متعلق اہم پیشرفت
- عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
- سندھ میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور کلینکس پر بھی 15 فیصد سیلزٹیکس عائد
- لاہورایئرپورٹ کے اطراف عید کے ایام میں دفعہ144 نافذ کرنے کی درخواست
- وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا اعادہ
- پاکستانی خاتون عازم حج نے میدان عرفات میں بچے کو جنم دیدیا
- ’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘ کہنے پر اروندھتی رائے پر دہشتگردی کا مقدمہ
- جونیئرز انٹرنیشنل اسکواش؛ ماہ نور علی نے ٹائٹل جیت لیا
- کراچی میں پولیس اہلکاروں نے ایک اور پان کی دکان لوٹ لی
- ملک کے بیشتر علاقوں میں عید کے دوسرے روز بارش کی پیشگوئی
- سوا لاکھ کا جانور ذبح کرنے کے قصائی نے 40 ہزار مانگ لیے
- چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر
- ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار
- سعودی عرب؛ غیرقانونی طور پر حج کرانے کے الزام میں 25 افراد گرفتار
- دنیا میں کہاں ٹیکس لگانے سے مہنگائی میں کمی ہوتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
خفیہ تنظیم کے ٹاسک پر بیوی بچوں پر تشدد کرکے ویڈیو بنانے والا جنونی گرفتار
کراچی: پولیس نے عالمی تنظیم سے ٹاسک لے کر بیوی بچوں پر تشدد کرکے ان کی ویڈیو بنانے والے جنونی شخص کو گرفتار کرلیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل ویمن پولیس نے چھاپا مار کارروائی کے دوران طاہرعباس نامی جنونی شخص کو گرفتار کر کے اس کی اہلیہ اور 4 بچوں کو بازیاب کرا لیا ۔
ایس ایچ او ویمن پولیس ارم امجد کے مطابق ملزم طاہر ایک بین الاقوامی تنظیم سے وابستہ ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اسے ای میل کے ذریعے ٹاسک ملتا تھا اور ہر ٹاسک کی ویڈیو بنا کر واپس ای میل کرنی ہوتی تھی ۔
ملزم ٹاسک ملنے پر اپنی ہی بیوی پر تشد کر کے اس کی ویڈیو بناتا تھا، بیوی کے جسم پر تشدد کے باعث زخم آ گئے تھے۔ ملزم کو اگلا ٹاسک اپنی بیٹی کی ویڈیو بنانے کا ملا تھا ۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزم طاہر اپنی خفیہ تنظیم کے کہنے پر جنسی ہراسمنٹ ، تشدد اور دیگر شرمناک کام کرتا رہا ہے۔
پولیس کو جنونی شخص کے خلاف متاثرہ خاتون کی بہن کی جانب سے درخواست ملی تھی، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا ۔ پولیس نے ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا برآمد بھی کرلی ہیں۔ اس حوالے سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔