- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
گیدڑ بھپکیوں سے ڈرنے والا نہیں اگر کرپشن ثابت ہوگئی تو استعفیٰ دیدوں گا، وزیراعظم
بنوں: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین کو نہیں پتا کہ ان کا کس سے واسطہ پڑ گیا ہے اور ہم گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔
بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے تواستعفیٰ دے دوں گا، آپ کے کہنے پر گھر چلے جائیں یہ منہ اور مسور کی دال، عوام کا مینڈیٹ لے کرآئے ہیں، گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، تمام معاملات سپریم کورٹ پر چھوڑ دیئے اوراگر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوگئی تو ایک منٹ میں گھر چلا جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں سنہرے خواب دکھا کرخیبرپختونخوا کے لوگوں کو پھنسایا گیا، نیا خیبرپختونخوا دیکھنا چاہتا تھا لیکن جہاں جاتا ہوں وہیں پرانی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، پرانے اسکول، پرانے اسپتال دیکھ کر بڑا افسوس ہوتا ہے، ہم عوام کی خدمت دل و جان سے کر رہے ہیں لیکن آج پھرایسےالزامات لگائےجارہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
وزیراعظم نے بنوں میں 5 بڑی شاہراہوں کا افتتاح کرنے اور 5 یونین کونسلز میں گیس کی فراہمی کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ لکی مروت میں یونیورسٹی کے قیام، بنوں اکنامک زون، بنوں ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے صوبائی حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں سن لو، تم کیا کررہے ہو اور ہم کیا کر رہے ہیں، یہ ہے نیا پاکستان، پرانے پاکستان والے پشاورمیں بیٹھے ہیں اور دھرنےدے رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دھاندلی کا رونا روتے رہے لیکن سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ دھاندلی کا شورمچانے والوں کے منہ پرطماچہ تھا جس پر انہیں قوم کا وقت ضائع کرنے پر معافی مانگنی چاہیئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔