پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد بم سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2016
دہشتگرد کے قبضے سے برآمد ہونے والے 5 کلووزنی خود ساختہ بم میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ لگائے گئے تھے، حکام ایس پی یو : فوٹو: فائل

دہشتگرد کے قبضے سے برآمد ہونے والے 5 کلووزنی خود ساختہ بم میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ لگائے گئے تھے، حکام ایس پی یو : فوٹو: فائل

پشاور: اسپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلووزنی بم برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل پولیس یونٹ نے پشاور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلووزنی بم برآمد کرلیا ہے۔

اسپیشل پولیس یونٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خراساں کیمپ روڈ سے ایک دہشت گرد کوگرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور میں داعش کا نیٹ ورک قائم، دوسری تنظیموں کے نام سے کارروائیاں

ایس پی یو حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد  قبضے سے 5 کلوبم بھی برآمد ہوا ہے،  بم میں بال بیرنگ اور نٹ بال بھی لگائے گئے تھے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ دہشت گرد عبیداللہ کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔