زیادہ ڈکیتیاں یوبی ایل کی برانچوں میں ہوئیں ،ایک کروڑ سے زائدرقم لوٹ لی گئی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 دسمبر 2012
 رواں سال سب سے زیادہ بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں یوبی ایل بینک کی برانچوں میں ہوئیں ہیں  فوٹو: فائل

رواں سال سب سے زیادہ بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں یوبی ایل بینک کی برانچوں میں ہوئیں ہیں فوٹو: فائل

کراچی: رواں سال سب سے زیادہ بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں یوبی ایل بینک کی برانچوں میں ہوئیں اور7برانچوں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملزمان 1کروڑ 9لاکھ83ہزار 462 روپے لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں یوبی ایل بینک کی برانچوں میں ہوئیں ہیں ،13 اپریل کو فیڈرل بی ایریا میں بلاک 17میں واقع یوبی ایل بینک میں ہوئی جہاں ملزمان 2لاکھ 12ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے 4 مئی کو فیروز آباد کے علاقے میں کشمیر روڈ پریوبی ایل بینک میں ہوئی اور اس واردات میںملزمان 6 لاکھ 90 ہزار 977 روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، 14مئی کو سعید آباد کے علاقے نیول کالونی میں واقع یوبی ایل بینک میں ہوئی ملزمان نے واردات کے دوران 6 لاکھ 88 ہزار 536 روپے لوٹ لیے۔

24 ستمبر کو سائٹ شبیر اسپتال کے قریب یوبی ایل بینک میں 25لاکھ 98ہزار 4 روپے لوٹے گئے،6جولائی کو جیکسن بازار میں واقع یوبی ایل بینک سے ملزمان 2لاکھ 59 ہزار 305 روپے لوٹ کر فرار ہوئے 27 اگست کو بوٹ بیسن کے علاقے میں شیریں جناح کالونی میں ہوئی اورملزمان یوبی ایل بینک سے47لاکھ 11 ہزار 990 روپے لوٹے2 اکتوبر سعید آباد شاہراہ وقاص پر یوبی ایل بینک سے 47لاکھ 46 ہزار280 روپے لوٹے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔