- مزدور خوشحال، ملک خوشحال ... انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے!
- ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک
- آئس کریم کیوں نہیں دی؟ عدالت کا آن لائن ڈلیوری ایپ پر ہزاروں کا جرمانہ
- ہبل ٹیلی اسکوپ میں خرابی، ناسا نے دوربین کے تمام آپریشنز معطل کردیے
- لفٹ استعمال کرنے کے عادی افراد میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
- ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وزیرستان شاکراللہ مروت بازیاب ہوگئے، بیرسٹر سیف
- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
کیڈٹ کالج کے طالب علم احمد کے علاج کے لیے رقم جاری
کراچی: لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم احمد کےعلاج کے لیے سندھ حکومت نے فنڈزجاری کر دیے جس کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم امریکی اسپتال کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکردی گئی ہیں۔
لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں گزشتہ دنوں تشدد کے شکار ہونے والے طالب علم احمد کے علاج کے لیے سندھ حکومت نے امداد کی پہلی قسط جاری کردی ہے، ایکسپریس نیوز نے رقم امریکی اسپتال کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کی رسید حاصل کر لی جس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 2 لاکھ 73 ہزار 848 ڈالر کی رقم امریکا کے سنسناٹی اسپتال کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا پونے تین کروڑ روپے بنتی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کیڈٹ کالج کے طالبِ علم کی امریکا میں علاج کی منظوری
احمد کے علاج کے لیے 5 کروڑ روپے اخراجات میں پونے تین کروڑ ادا ہونے پر احمد کے اہل خانہ بھی خوش ہیں اور انہیں اب امید ہے کہ ان کے لخت جگر کا علاج جلد ہوسکے گا اوران کا بیٹا پہلے کی طرح چل پھر سکے گا ،مگر ساتھ ہی احمد کے والد نے سندھ حکومت سے علاج میں مزید تاخیر نہ کرنےکی اپیل کی ہے کیونکہ دوسری صورت میں ویزے کی مدت ختم ہوسکتی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : طالبِ علم کےعلاج کیلئے 5 کروڑ روپے کی منظوری
واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث طالب علم کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ذہنی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔