- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ کے قتل میں ملوث 3 بھارتی گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد ایئرپورٹ سے بڑی تعداد میں سونا اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
راولپنڈی: بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، ہیروئن اور موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا کر 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر ندیم اختر کے قبضے سے 35 تولے سونے کے بسکٹ برآمد کر لئے، ملزم سونا اپنی جیکٹ میں چھپا کر دبئی اسمگل کر رہا تھا جسے حراست میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اے ایس ایف کی جانب سے دوسری کارروائی کے دوران یوگنڈا جانے والی پرواز کے مسافر امین کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے، مسافرکا تعلق پشاور سے ہے جو ویل چیئر پر تھا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہی تیسری کارروائی میں دبئی سے آنے والے مسافرکے ہینڈ بیگ سے 62 آئی فونز اور 5 ٹیبلٹس برآمد کیے گئے، ملزم ریڈ چینل کے ذریعے ہینڈ بیگ لاوٴنج سے باہرلے جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے دھر لیا گیا۔ ڈی سی کسٹم کا کہنا ہے کہ ریڈ چینل پر پکڑنے جانے پر ملزم نے ہینڈ بیگ کی ملکیت ہی تسلیم نہ کی جس کے بعد ہینڈ بیگ پر لگے ایئر لائن ٹیگ سے ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتارکیا گیا۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی ساہیوال کا رہائشی نعیم قطر ایئرلائن کی پرواز کیو آر 621 سے ڈھائی کلو گرام ہیروئن لے کر بیرون ملک جا رہا تھا۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ مسافر نے مالٹوں کو اندر سے خالی کر کے ان میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم نعیم ہیروئن لاہور سے دوحا قطر لے جانا چاہتا تھا جبکہ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔