- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
لاہورمیں پی ایس ایل کا فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا، سربراہ پاک فوج
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایونٹ کے فائنل کے لاہورمیں انعقاد کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اور فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرر لاہور میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور اور حساس اداروں نے لاہور دھماکے پر بریفنگ دی جب کہ آرمی چیف نے لاہور دھماکے کے مجرموں کی نشاندہی اور چند افغانوں کی گرفتار کو سراہا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کوبھی ختم کرنا ضروری ہے، وزیراعظم
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے ہدایت دی کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کی کوششیں تیز کی جائیں اور اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے ہمارے قومی عزم میں کمی نہیں آئے گی، دہشت گردوں کے ماسٹرز، فنانسرز، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ کریں گے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ڈھونڈ کر کٹہرے میں لائیں گے اور ان سے حساب لیں گے جب کہ ملکی وغیر ملکی تمام دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ضرب عضب سے حاصل کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور قوم غیر انسانی وحشیانہ سوچ کو شکست دے گی۔ جنرل قمر باجوہ نے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایونٹ کے فائنل کے لاہورمیں انعقاد کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اور فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گنگا رام اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی جب کہ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک شہید کپٹن احمد مبین کے گھر کا بھی دورہ کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کی والدہ کو یقین دہانی کرائی کہ احمد مبین سمیت دیگرکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سانحہ مال روڈ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا
واضح رہے کہ لاہور میں مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار اور 6 شہری جاں بحق ہوئے تھے جب کہ درجنوں زخمی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔