سعودیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے سوا کلو آئس منشیات برآمد

اسٹاف رپورٹر  اتوار 17 دسمبر 2017
اے ایس ایف نے منشیات اسمگل کرنیوالے ملزم کواے این ایف کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

اے ایس ایف نے منشیات اسمگل کرنیوالے ملزم کواے این ایف کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے ریاض جانے والے مسافر سے سوا کلو ’’آئس‘‘ منشیات برآمد کرلی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق ہفتے کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز پی کے 725 کے ذریعے ریاض جانیوالے مسافر فیاض کے سامان میں مشکوک اشیا کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد تلاشی لینے پر سامان میں موجود سوٹ کیس میں رکھے اسٹیل کے مرتبان کے اندر سے دنیا کی مہنگی ترین آئس منشیات برآمد ہوئی جس کی مقدار ایک کلو 396گرام تھی منشیات اسمگل کرنے والے مسافر ملزم فیاض کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔