غیرت کا تقاضا ہے کہ عمران خان دوبارہ اسمبلی نہ آئیں، کیپٹن (ر)صفدر

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 جنوری 2018
 سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے، رکن قومی اسمبلی فوٹو: فائل

سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے، رکن قومی اسمبلی فوٹو: فائل

ہری پور: نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جس اسمبلی کو لعنتی کہا اسی نے 73 کا مقدس آئین بنایا تھا اور اب غیرت کا تقاضا ہے کہ وہ دوبارہ اسمبلی نہ آئیں۔

ہری پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدل کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، عام انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے والے ریاست کے مخلص نہیں، سینیٹ کے الیکشن بھی ہوں گے اور عام انتخابات بھی وقت پر ہوں گے، بلوچستان میں حکومت تبدیل کرنے کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو پہنچا ہے اور  تحریک انصاف نے اگر خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی تو خود نقصان اٹھائے گی۔ عمران خان نے جس اسمبلی کو لعنتی کہا اسی نے 73 کا مقدس آئین بنایا تھا اور اب غیرت کا تقاضا ہے کہ وہ دوبارہ اسمبلی نہ آئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران کے نکاح خواں طاہرالقادری اور شیخ رشید رشتے والی مائی ہیں

ڈاکٹر طاہر القادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ پاکستان جب ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہے تو طاہر القادری رکاوٹیں ڈالنے آجاتے ہیں، اہل لاہور نے اس امپورٹڈ مولوی کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔