- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
انتخابات میں ہمیں پیسے کا مقابلہ نظریئے سے کرنا ہوگا، عمران خان
اسلام آ باد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے سیاست کو بزنس بنا لیا ہے اور پانچ پانچ باریاں لےکر بھی ان کا پیٹ نہیں بھرا۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اقتدار میں آنے کے لئے پیسہ خرچ کرتے ہیں اور اسمبلیوں میں پہنچ کر پیسہ بناتے ہیں ہمیں پیسے کا مقابلہ نظریئے سے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرکے انہیں خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن اپنے ضمیر کو بیچنے والے سے بڑا غریب کوئی نہیں ہوتا۔
عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے وہ اپنی پارٹی کے منشور کا اعلان کریں گے اوروہ عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے منشور کے ایک ایک لفظ کو پورا کریں گے،کسی سیاسی جماعت کے پاس ایسی نوجوانوں کی فوج نہیں جو ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں زبردست مقابلہ ہونے والا ہے اور وہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں، انتخابات والے دن ہر ایک پولنگ اسٹیشن پر 10 نوجوان کھڑے کریں گے پھر دیکھتے ہیں کہ کیسے دھاندلی ہوتی ہے،انتخابات کے بعد بننے والے نئے پاکستان میں ان کے دونوں بیٹے بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔