پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے دبئی میں سیاسی حکمت عملی طے کرلی ہے، رحمان ملک

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2013
عام انتخابات میں طالبان نے اپنے مخالفین کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، رحمان ملک۔ فوٹو : فائل

عام انتخابات میں طالبان نے اپنے مخالفین کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، رحمان ملک۔ فوٹو : فائل

کراچی: سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے دبئی میں سیاسی حکمت عملی طے کرلی ہے، دونوں جماعتیں ماضی میں بھی دوست تھیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔

کراچی میں مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد امن وامان کی ذمہ داری صوبوں کو تفویض کردی گئی جس کے بعد ہی کراچی میں امن وا مان کے مسائل پیدا ہوئے اور شہر میں نو گو ایریا قائم ہوئے، اس سے قبل نو گو ایریا کا کوئی وجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کے انخلا کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوں گے جس سے دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔

رحمان ملک نے کہا کہ عام انتخابات میں طالبان نے اپنے مخالفین کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کرانے والے کابل سے سوئٹزرلینڈ منتقل ہوگئے جس کی وجہ سے  وہاں امن قائم ہوا ہے، سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں اپنے دور وزارت میں یوٹیوب سروس بحال نہ کراسکنے کا افسوس ہے، اس سلسلے میں وہ اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔