رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی خواتین کے بارے میں اپنے بیان پر معافی مانگ لی

خبر ایجنسی  جمعـء 4 مئ 2018
سب کی مائیں، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں اور میرے بیان کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں تھا، رانا ثنا اللہ۔ فوٹو: فائل

سب کی مائیں، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں اور میرے بیان کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں تھا، رانا ثنا اللہ۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے تحریک انصاف کی خواتین بارے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خواتین کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے وہ واپس لیتا ہوں، سب کی مائیں، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں اور میرے بیان کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں تھا۔

یاد رہے کہ 29 اپریل کو لاہور میں مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔