فٹبال ورلڈ کپ پیشگوئی کرنے والے جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

اس افریقی ہاتھی کی 90 فیصد پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، منتظمین چڑیاگھر


Sports Desk June 29, 2018
اس افریقی ہاتھی کی 90 فیصد پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، منتظمین چڑیاگھر ۔ فوٹو: فائل

لاہور: ورلڈ کپ کے دوران پیشگوئی کرنے والے جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

سینٹ پیٹرز برگ میں موجود بلی کے بعد جرمنی کے ایک چڑیا گھرمیں ہاتھی بھی پیشگوئیاں کرنے میں مصروف ہے، اس کے سامنے2 گول پول بنائے جاتے ہیں،ان پر الگ الگ ٹیموں کا جھنڈا ہوتا اور اس کے آگے گیند رکھی جاتی ہے جس میں وہ گیند پھینکے اسے فاتح سمجھا جاتا ہے۔

چڑیاگھر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس افریقی ہاتھی کی 90 فیصد پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جاپان میں ایک طوطے کی جانب سے ورلڈ کپ میچز کے فال نکالنے کی بھی خبر سامنے آئی تھی۔انگلینڈ میں ایک پگ بھی پیشگوئیاں کرنے میں مصروف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں