چین کی جانب سے ایک ہزار پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

خبر ایجنسی  پير 2 جولائی 2018
پروگرام کے پہلے مرحلے میں انھیں خلا اور برق رفتار ٹرین ٹیکنالوجی کے بارے میں پڑھایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

پروگرام کے پہلے مرحلے میں انھیں خلا اور برق رفتار ٹرین ٹیکنالوجی کے بارے میں پڑھایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

بیجنگ: چین کی جانب سے ایک ہزار پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی پیک کلچرل کمیونیکیشن سینٹر اپنی ٹیلنٹ کوریڈور اسکیم کے تحت ایک ہزار پاکستانی طلبا کو ایک سالہ پیشہ ورانہ تربیت کیلیے اسکالر شپ دے گا، تربیت نومبر سے چین میں شروع ہوگی۔

کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ایکولی نے کہا کہ طلبا کو چین کی مختلف جامعات اور اداروں میں تربیت کے دوران مفت تعلیم اور قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی، پروگرام کے پہلے مرحلے میں انھیں خلا اور برق رفتار ٹرین ٹیکنالوجی کے بارے میں پڑھایا جائے گا جس کے بعد پن بجلی اور شمسی توانائی انجینئرنگ کے شعبوں کی تربیت دی جائے گی، نچلی سطح پر منتخب کیے جانے والے طلبا کو مختلف مشینیں چلانے کی تربیت دی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔