- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
سڑکوں پر جہاں یوٹرن ہیں وہاں عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے، شہباز شریف
سرگودھا: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں اسی لیے سڑکوں پر جہاں یوٹرن ہیں وہاں عمران خان کی تصویر لگادینی چاہیے۔
سرگودھا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن واپس آئے اور باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا گیا، کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کو اپنے سامنے گرفتار ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئرمین تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹا، بہتان اور الزام خان دن رات ایک ہی بات کرتا ہے اور پھر بدل دیتا ہے، عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں، اپنی بات سے پھرنے پر ان کا نام یوٹرن پڑ گیا ہے اور سڑکوں پر جہاں بھی یوٹرن ہیں وہاں عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے لوگ ان کی تصویر دیکھ کر خود ہی سمجھ جائیں گے کہ یوٹرن لینا ہے۔
شہباز شریف نے اپنی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کہا کہ ہم نے بجلی بنائی، ملک کو ایٹمی قوت بنایا، موٹرویز کے جال بچھائے، ہر ضلع میں مفت ادویات دیں اور اسپتالوں کی شکل بدل دی جب کہ عمران خان نے پشاور اور میٹرو منصوبے کا بیڑہ غرق کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے پشاور میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا اور فراڈ کیا، پشاور میٹرو کا بجٹ 48 ارب سے 68 ارب تک پہنچ گیا، بلیک لسٹ وہ کمپنی ہوتی ہے جو کرپشن کرتی ہے میں کل پشاور میں تھا عمران خان نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا ہے، کیا آپ لوگ پنجاب کو بھی پشاور کی طرح تباہ ہوتا دیکھ سکتے ہیں؟
شہباز شریف نے الیکشن جیت کر ملک کو ترکی اور ملائشیا کے برابر ترقی دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ 25 تاریخ کو پاکستان کی عظمت کے لیے، غربت کے خاتمے کے لیے اور نواز شریف کی بیٹی کو پرچی کی طاقت سے باہر لے کرآنے کے لیے ہمیں ووٹ دو، الیکشن جیت کر ملک کو ترکی اور ملائیشیا بنا دوں گا، ہندوستان ہم سے آگے نکل گیا اگر موقع دیا گیا تو کئی محاذوں پر ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔