حکومت کی جانب سے کل ’’منی بجٹ ‘‘ل انے کاامکان

ن لیگی حکومت کی طرف سے دی گئی رعایتیں ختم ہونگی،اپوزیشن کی شدید تنقید متوقع


سردار سکندر September 17, 2018
تنخواہ دار طبقے پرٹیکس بڑھانے کی اطلاعات تھیں جسے وزیراطلاعات نے مستردکردیا تھا ۔ فوٹو : ایکسپریس ٹریبون

تحریک انصاف حکومت کی جانب سے موجودہ مشکل مالی صورتحال کے تناظر میں سخت مالیاتی فیصلے اورمنی بجٹ لانے کاامکان ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ حکومت کل منگل کو منی بجٹ کااعلان کرنے والی ہے جس سے اپوزیشن کو حکومت پر شدید تنقید کا موقع مل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی11، پنجاب اسمبلی کی13، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 9،سندھ اوربلوچستان اسمبلی کی دو،دوخالی نشستوں پر ضمنی الیکشن14اکتوبرکو ہونے ہیں۔عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے ''مقبول بجٹ'' کے تحت دی گئی کئی رعایتیں اور اقدامات کوختم کیا جائیگا۔

تنخواہ دار طبقے پرٹیکس بڑھانے کی اطلاعات بھی تھیں لیکن وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اس تاثر کو مستردکردیا۔ایک حکومتی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ منی بجٹ میں سخت مالیاتی فیصلوں کااثر ضمنی الیکشن کے نتائج پر پڑسکتا ہے اوراپوزیشن جماعتیں اسے انتخابی کارڈکے طور پراستعمال کر سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں