تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک  جمعـء 21 ستمبر 2018
دنیا کو ناانصافیوں، امتیازی سلوک، مظالم کے خلاف لڑنا ہوگا، بلاول بھٹو۔ فوٹو: فائل

دنیا کو ناانصافیوں، امتیازی سلوک، مظالم کے خلاف لڑنا ہوگا، بلاول بھٹو۔ فوٹو: فائل

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرا ہیں۔

امن کے عالمی دن پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ زمین پر امن ہی انسان کے آگے بڑھنے اور ترقی کی واحد ضمانت ہے، دنیا کو ناانصافیوں، امتیازی سلوک اور مظالم کے خلاف لڑنا ہوگا، غریب، محروم طبقات، بے آواز و بے بس لوگوں کے لئے آواز اٹھانی ہوگی، عالمی برادری کو ترقی پذیر ملکوں میں جمہوریت کو فروغ دینے پر زور دینا ہوگا۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،  تشدد اور دہشت گردی ناصرف پاکستان بلکہ عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرا ہیں، انسانی حقوق کا تحفظ ہم سب کا انفرادی ہی نہیں اجتماعی ذمہ داری بھی ہے، عالمی برادری کو مختلف معاشروں میں مساوات اور شفافیت کو فروغ دینا ہوگا، وہ معاشرے جہاں بے چینی، مختلف نوعیت کی کشیدگی اور تنازعات پائے جاتے ہیں انہیں دور کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔