- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ کے قتل میں ملوث 3 بھارتی گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
بھارت نے ملاقات منسوخ کرکے امن کا ایک اورموقع ضائع کردیا، دفترخارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر کےامن کا ایک اور موقع ضائع کردیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کرنے پرمایوسی ہوئی، بھارت نے ملاقات منسوخ کر کے امن کا ایک اور موقع ضائع کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے دوطرفہ ملاقات کی تصدیق کر کےاعلان بھی کیا جب کہ ملاقات کی تصدیق کے 24 گھنٹوں میں منسوخی کا جواز ناقابل فہم ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکار کی مبینہ ہلاکت ملاقات کے بھارتی اعلان سے 2 روز قبل ہوئی، پاکستان رینجرز نے اہلکارکی ہلاکت سے متعلق بی ایس ایف کو پاکستان کی لاتعلقی سے آگاہ کردیا تھا اور پاکستان رینجرزنے سپاہی کی لاش تلاش کرنے میں مدد بھی کی جب کہ بھارتی میڈیا نے بھی سپاہی کی ہلاکت سے متعلق پاکستان کی لاتعلقی کی رپورٹ کی۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت کی ہٹ دھرمی؛ ملاقات طے کرکے مُکرگیا
ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام تمام حقائق سے آگاہ تھے، پاکستان کی وضاحت کے باوجود بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈا جاری رکھا تاہم پاکستان بھارتی الزامات ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور پاکستان حقائق جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات کے لیے تیار ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت الزامات سے کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا، بھارت نے جن ٹکٹوں کا ذکر کیا وہ 25 جولائی الیکشن سے قبل جاری ہوئیں، برہان وانی کی ڈاک ٹکٹس 25 جولائی انتخابات سے پہلے چھپی تھیں، ڈاک ٹکٹس میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دکھایا گیا، ٹکٹس مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر کرتی ہیں اور دہشت گردی کا الزام لگا کر بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اپنے جرائم نہیں چھپا سکتا۔
ڈاکٹرمحمد فیصل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھارتی وزارت خارجہ کا بیان افسوسناک ہے، بھارتی بیان مہذب روایات اور سفارتی آداب کے منافی ہے، بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہیں، پاکستان مستقبل میں امن کے لیے کوشاں رہے گا، پاکستان اس سے بڑھ کر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔