- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانیوالے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل زبیر حیات
کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، اپنی زندگی میں ہی ابھرتا ہوا پاکستان دیکھ رہا ہوں، پاکستان کی باصلاحیت نوجوان نسل سرمایہ ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود ہر شعبے میں دنیا میں خود کو منوایا ہے تاہم پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے چیلنجز کی وجہ سے پاکستان کا ایٹمی صلاحیت پر انحصار بڑھ رہا ہے، ایٹمی صلاحیت دفاع کے ساتھ توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا گیم چینجر ہے، خطے سے گزرنے والے توانائی کے منصوبوں کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے جب کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے گزشتہ سال 20 لاکھ سیاح پاکستان آئے۔
جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ گودار کے نزدیک ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربن گیس کے وسیع ذخائر کی نشاندہی ہوئی جب کہ فاٹا اگلے 5 سال میں تیل و گیس کے نئے زرخیز علاقے کے طور پر ابھرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار اہم ہے، پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس میں خواتین کو پارلیمان میں نمائندگی دی گئی یہ تناسب یورپ سے بھی زیادہ ہے جب کہ پاکستان کو 2 مرتبہ خاتون وزیراعظم منتخب کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔