ارسلان افتخار چوہدری کو لاہور ایئرپورٹ پر شاہانہ پروٹوکول

آن لائن  جمعرات 4 جولائی 2013
 ارسلان افتخار کو گاڑی جہاز کے دروازے تک لینے کے لیے آئی . فوٹو: فائل

ارسلان افتخار کو گاڑی جہاز کے دروازے تک لینے کے لیے آئی . فوٹو: فائل

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کے فرزند ارسلان افتخار کو لاہور ایئر پورٹ پر ایسا خصوصی شاہانہ پروٹوکول دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جو ارکان پارلیمنٹ حتی کہ وزرا کو بھی نہیں دیا جاتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ارسلان افتخار گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے615کے ذریعے لاہور پہنچے تو انھیں خصوصی پروٹکول دیا گیا۔ انھیں ایک خصوصی گاڑی جہاز کے دروازے تک لینے کے لیے آئی جبکہ اس قسم کا پروٹوکول ارکان پارلیمنٹ حتی کہ وزیروں کو بھی نہیں ملتا۔ ارسلان افتخار کو اس قسم کے پروٹوکول کی فراہمی پر مبصرین حکومت کے اعلیٰ حکام سے یہ سوال کررہے ہیں کہ ارسلان افتخار کو کس حیثیت سے پروٹوکول دیا گیا ؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔