- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کو تحقیقات کیلئے پیرس کا ٹکٹ دینے کی پیشکش
اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے خلاف تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو پیرس کا ٹکٹ دینے کی پیشکش کردی۔
پاکستان مسلم لیگ(ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیب کے حوالے سے ٹی وی اور اخبارات میں خبر آئی ہے کہ چوہدری برادران کی پیرس میں جائیداد کا ریکارڈ مل گیا ہے۔ چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کو آفر کی کہ وہ اپنی 3 رکنی ٹیم کے ساتھ خود پیرس جائیں اور ہمارے خلاف تحقیقات کریں، ہم ان کو فرسٹ کلاس ٹکٹ دیں گے جبکہ ان کی رہائش اور ٹرانسپورٹ کا سارا انتظام گجرات کے عوام برداشت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کے خلاف دوبارہ نیب تحقیقات کی منظوری
ادھر ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی پیرس میں جائیداد کی کوئی بات نہیں کی۔ نیب نے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران کی پیرس میں جائیداد کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، اس حوالے سے نشر ہونیوالی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔