کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران القاعدہ کراچی کے امیرسمیت 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2019

دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ ، تین ہینڈ گرنیڈ، کلاشن کوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے: فوٹو: فائل

دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ ، تین ہینڈ گرنیڈ، کلاشن کوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے: فوٹو: فائل

 کراچی: ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر واقع خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس ادارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی کراچی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ مارے گئے 2 دہشت گردوں کی شناخت طلعت محمود اور عثمان عالم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تیسرے کی شناخت نہیں کی جا سکی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، دستی بم اور کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارا گیا خطرناک دہشت گرد طلعت محمود عرف یوسف کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد القاعدہ کراچی کا امیر تھا جو سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد کا تعلق القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔