- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
سنبل زیادتی کیس؛ رہا کئے گئے پانچوں افراد دوبارہ گرفتار، غفلت برتنے پر اے ایس آئی معطل
لاہور: پنجاب پولیس نے سنبل زیادتی کیس میں رہا کئے جانے والے پانچوں درندہ صفت ملزمان کو دوبارہ حراست میں لے لیا جب کہ تفتیش کے دوران غفلت برتنے پر اے ایس آئی کو بھی معطل کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زیادتی کیس میں گرفتار کئے جانے والے پانچ افراد کو بیانات قلمبند کرنے کے بعد گزشتہ رات رہا کردیا گیا تھا جنہیں اب دوبارہ حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ تفتیش کے دوران غفلت برتنے اور ملزمان کو وقت پر گرفتار نہ کرنے والے اے ایس آئی جمیل خان کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانہ غازی آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب 2 روز گزرنے کے باوجود پولیس 5 سالہ سنبل سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کی شناخت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے چیف جسٹس کے حکم پر اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنبل کو جمعہ کی شام تقریباً 6 بجے کے قریب اغوا کیا گیا، میڈیکل رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، واقعے کا مقدمہ سنبل کے والد شفقت اقبال کے نام سے درج کرلیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن لاہور امتیاز سرور اور ایس پی کرائم ونگ لاہور عمر ورک کی سربراہی میں دو الگ الگ ٹیمیں بنادی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دوروز قبل نامعلوم درندہ صفت ملزمان نے 5سالہ سنبل کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گنگارام اسپتال کے مرکزی دروازے پر نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہوگئےتھے، میڈیا میں واقعے کی خبر نشر ہونے پر گزشتہ روز چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔