- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
پاکستانی افسر نے سعودی عرب کا ماحولياتی ایوارڈ جیت لیا
اسلام آباد: پاکستان کی اعلی سول سروس کے افسر شفقت عباس نے سعودی عرب ماحولياتی ایوارڈ برائے سال 2018ء اور 2019ء جیت لیا۔
شفقت عباس کچھ عرصے قبل وزارت صنعت و پیداوار میں بطور سیکشن افیسر تعینات ہوئے ہیں۔ انہوں نے 26ویں مڈکیریئر منیجمنٹ کورس منعقدہ اگست تا نومبر سال 2018ء کے دوران حیاتیاتی تنوع کے عالمی ماحولياتی قانون کے اصولوں کی پاکستانی ماحولياتی قانون سازی کے مرکزی دھارے میں شموليت پر تحقیقی مقابلہ تحریر کیا تھا۔
انہوں نے مقالہ میں پاکستانی حیاتیاتی تنوع (بایو ڈائیورسٹی ) کے ماحولياتی قانون کا عالمی ماحولياتی قانون کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا اور اپنی سفارشات مرتب کی تھیں، ان کے مقالے کو عالمی سطح پر قائم اسلامک ایجوکيشنل سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن رباط مراکش کے زیر انتظام سعودی عریبیہ ماحولياتی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ اسلامی ممالک میں ماحولياتی تحفظ کے لیے شروع کیے گیے تحقیقاتی کام، پراجیکٹس اور ماحوليات و پائیدار ترقی کے شعبوں میں بہترین پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے پر دیا جاتا ہے۔ شفقت عباس کو مذ کورہ مقالہ تحریر کرنے پر بہترین پبلک سیکٹر پراجیکٹ کیٹیگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
انہیں یہ ایوارڈ مراکش کے شہر رباط میں حالیہ اکتوبر کے ماہ میں منعقد ہونے والی ماحولياتی وزراتی اسلامی کانفرنس میں دیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی ملک امین اسلم مشیر وزیراعظم برائے ماحولياتی تبدیلی کریں گے۔
اس حوالہ سے رابطہ کرنے پر ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی افیسر شفقت عباس کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ پاکستان اور میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اجازت سے وہ یہ ایوارڈ وصول کرنے رباط جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔