- پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر آزاد کشمیر اسمبلی میں 14 ویں اسپیکر منتخب
- پشاور میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی
- مصرکی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی اہلکار ہلاک
- لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں
- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
- جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس
کرکٹرز ٹراؤزرز کی جگہ شارٹس پہن کر کھیلیں گے؟

موسم کی سختی جھیلنے کیلیے قدیم روایات کوترک کرنا پڑسکتا ہے،رپورٹ۔ فوٹو: فائل
لندن: موسمیاتی تبدیلیوں کے براہ راست کرکٹ پر اثر انداز ہونے کا خطرہ بڑھ گیا جب کہ کھلاڑیوں کو موسم کی سختی جھیلنے کیلیے قدیم روایات کو ترک کرنا پڑسکتا ہے۔
لارڈز میں ایک خصوصی رپورٹ ’ہٹ فار سکس‘ کا اجرا ہوا جس میں کھلاڑیوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلیے کئی سفارشات پیش کی گئی ہیں، جس کی رو سے کھلاڑیوں کو قدیم روایات کو ترک بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ خاص طور پر کرکٹرز اب لمبے ٹراؤزرز کی بجائے شارٹس میں بھی کھیلتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ خاص طور پر بیٹسمینوں کو سخت گرمی سے نمٹنے کیلیے آرام دہ کپڑے پہننے کی اجازت ہونا چاہیے، اسی طرح کٹ اور دوسرا سامان بنانے والے اداروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ہیلمٹس، گلوز اور پیڈز وغیر بنائیں جس سے ہوا کا گزر ہو اور پلیئرز کو ٹھنڈا رکھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ ابھی سے ان کا اثر پڑنے لگا ہے، اس حوالے سے خاص طور پر چوتھے ٹیسٹ میں ڈائریا کا شکار ہونے والے انگلش کپتان جوئے روٹ کی مثال دی گئی جنھیں اسپتال سے پھر سیدھا گراؤنڈ میں لوٹنا پڑا۔
آئی سی سی بھی کہا گیاکہ وہ نئی ہیٹ پالیسی بنائے، اس حوالے سے آسٹریلیا کو سراہا گیا جہاں پر مختلف ایسوسی ایشنز کی جانب سے گرم موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیٹ پالیسی اپنائی گئی، جس میں درجہ حرارت ایک مقررہ حد سے بڑھ جانے پر میچ کو ملتوی تک کردیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔