- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
بھاری فیسیں وصول کرنے والے مہنگے ہسپتال ٹیکس ریڈار پر آگئے
لاہور: بھاری بھر کم فیسیں لینے والے ڈاکٹروں کے بعد مہنگے ہسپتال بھی پی آر اے کے ریڈار پر آگئے، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 6 ہزار روپے یومیہ روم چارجز وصول کرنے والے ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نوٹس بھجوانے کا عمل شروع کردیا۔
پی آر اے نے عمر ہسپتال، نصیر ہسپتال، فاروق ہسپتال، نیشنل ہسپتال، ڈاکٹرز ہسپتال سمیت یومیہ روم چارجز کی مد میں 6 ہزار روپے وصول کرنے والے تمام ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نوٹس بھجوائے۔
چیئرمین پی آر اے جاوید احمد نے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ میں 100 بڑے ہسپتالوں کو نوٹس بھیج کر ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جارہا ہے، مرحلہ وار پنجاب کے تمام مہنگے ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔
یومیہ 6 ہزار روپے روم چارجز وصول کرنے والے تمام ہسپتالوں اور 1500 روپے یا اس سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹروں سے 5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہیلتھ کیئر کمیشن سے شہر میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے 2200 ڈاکٹرز کی تفصیلات حاصل کرکے ان میں سے 900 ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔