زرعی ترقیاتی بینک کو ایک سال سے سربراہ نہ مل سکا

بینک کے انتظامی معاملات متاثر،قرضوں کا اجرا اوروصولیاں بھی کم رہیں


Shahbaz Rana September 20, 2019
بینک کے انتظامی معاملات متاثر،قرضوں کا اجرا اوروصولیاں بھی کم رہیں

SAN FRANCISCO: زرعی ترقیاتی بینک کو ایک سال سے مستقل سربراہ نہیں مل سکا جس سے بینک یک سروس ڈیلیوری بری طرح متاثرہورہی ہے۔

وفاقی کابینہ نے تقریباً دو ماہ قبل شہبازجمیل کے نام کی منظوری دی تھی لیکن مختلف لابیوں کی طرف سے مخالفت یک وجہ سے اسٹیٹ بینک سے ان کے نام کی کلیئرنس نہیں مل سکی۔کسی بھی کمرشل بینک کے سربراہ کی تقرری کیلئے سٹیٹ بینک کی منظوری لازمی ہے۔

شہباز جمیل کا نام 74 امیدواروں سے فائنل کرکے کابینہ کو بھیجا گیا تھا جس نے ان کی منظوری دیدی تھی۔دوماہ سے زائد کا عرصہ گزرگیا وہ چارج نہیں سنبھال سکے کیونکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے فٹنس اورپراپریئٹی ٹیسٹ(ایف پی ٹی ) ابھی کلیئرنہیں ہوا۔

اس وقت بینک کے انتظامی معاملات قائم مقام صدرشیخ امان اللہ دیکھ رہے ہیں۔مستقل سربراہ نہ ہونے سے بینک مارچ 2017ء کے بعد اپنے سالانہ اور سہہ ماہی فنانشل سٹیٹمنٹ بھی جاری نہیں کرسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں