- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
پاکستان اور سعودی عرب کا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کی۔
سعودی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات حقیقی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ عمران خان نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری کو مزید تیز کرنے کا عزم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سعودی قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کاز کے ساتھ یکجہتی اور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور وہاں نافذ کرفیو کو فوری اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔