دنیا کی طاقتورترین افواج میں پاک فوج کا 15 واں نمبر

پاکستان کے پاس مختلف اقسام کے ایک ہزار 342 طیارے ہیں جب کہ فوجیوں کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہے


ویب ڈیسک September 29, 2019
پاکستان کا دفاعی بجٹ 7 بلین ڈالرزاور پاور انڈیکس 0.2798 ہے۔ فوٹوفائل

بین الاقوامی ویب سائٹ گلوبل فائرپاورز نے دنیا کی بہترین افواج کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاک فوج 15 ویں نمبر پر ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق گلوبل پاورز نے اس فہرست میں 137 ممالک کی افواج کو شامل کیا ہے اور ان افواج کی طاقت کا تخمینہ فہرست میں شامل ہر ملک کے ہتھیاروں، افرادی قوت، جیوگرافی اوررسد کی صلاحیت، اس ملک کے قدرتی وسائل اور مقامی انڈسٹریوں کے اعداو شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔ تاہم ان ممالک میں جوہری ہتھیاروں کو شامل نہیں کیاگیا۔

نیٹو ممالک کو فہرست میں شامل کرتے ہوئے تھوڑا سا بونس دیاگیا ہے کیونکہ یہ ممالک اپنے جنگی وسائل کو شیئر کرتے ہیں، لیکن عمومی طورپر فہرست میں شامل ممالک کی موجودہ سیاسی اور ملٹری قیادت کو ایک فیکٹر کے طور پر شامل نہیں کیا گیا۔ ٹاپ پاور انڈیکس کا اسکور 0.0000 رکھا گیا ہے جوناقابل حصول ہے۔ تاہم گلوبل فائر پاورز کے مطابق جو ملک ان نمبرز کے قریب ہوگا اس کی فوج اتنی ہی طاقتور ہوگی۔

اس معیار کے مطابق 25 ممالک کی افواج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج قراردیا گیا ہے۔

امریکا



پہلے نمبر پر امریکا کی فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 716 بلین ڈالر اور پاور انڈیکس 0.0615 ہے۔

روس



دوسرے نمبر پر روس کی فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 44 بلین ڈالرز اور پاور انڈیکس0.0639 ہے۔

چین



تیسرے نمبر پر چین کی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 224 بلین ڈالرز اور پاور انڈیکس 0.0673 ہے۔

بھارت



چوتھےنمبر پر بھارتی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 55.2 بلین ڈالرز اورپاور انڈیکس 0.1065 ہے۔

فرانس



پانچویں نمبر پر فرانس کی فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 40.5 بلین ڈالرز اور پاور انڈیکس 0.1584 ہے۔

جاپان



جاپان کی فوج دنیا کی چھٹی طاقتور ترین فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 47 بلین ڈالرز اور پاور انڈیکس 0.1707 ہے۔

جنوبی کوریا



دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج جنوبی کوریا کی ہے جس کا دفاعی بجٹ 38.3 بلین ڈالرز اور پاور انڈیکس 0.1761 ہے۔

برطانیہ



آٹھویں نمبر پر برطانیہ کی فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 47.5 بلین ڈالرز اورپاور انڈیکس 0.1797 ہے۔

ترکی



نویں نمبر پر ترکی کی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 8.6 بلین ڈالرز اورپاور انڈیکس 0.2089 ہے۔

جرمنی



دسویں نمبر پر جرمنی کی فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 49.1 بلین ڈالرز اورپاور انڈیکس 0.2097 ہے۔

پاکستان



پاکستانی فوج دنیا کی طاقتور ترین افواج میں 15 ویں نمبر پر شامل ہے۔ پاکستان کا دفاعی بجٹ 7 بلین ڈالرزاور پاور انڈیکس 0.2798 ہے۔ پاکستان کی کل آبادی 207،862،518 ہے۔ کل فوجی اہلکار اندازاً 1،204،000، کل ایئرکرافٹ کی تعدادایک ہزار342 ہے جو کہ 137 ممالک میں سے ساتویں نمبر پر ہے، جب کہ جنگی جہاز وں کی تعداد 348 ہے۔

سعودی عرب



سعودی عرب کی فوج کا شمار دنیا کی 25 ویں طاقتور ترین افواج میں ہوتا ہے، جس کا دفاعی بجٹ 70 بلین ڈالرز اورپاور انڈیکس 0.4268 ہے۔

بھوٹان



فہرست میں سب سے آخری یعنی 137 ویں نمبر پر بھوٹان کی فوج ہے جس کا پاور انڈیکس 6.3988 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں