- چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس پہنچ گئی
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا نے ہمیں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، مصباح کااعتراف

بابر اعظم اور افتخار احمد کے علاوہ کسی بلے باز سے رنز نہیں ہوپائے، مصباح فوٹو: فائل
لاہور: پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اعتراف کیاہے کہ آسٹریلیا نے تینوں شعبوں میں آوٹ کلاس کرتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی، ہم کسی بھی شعبے میں توقعات کے مطابق پرفارم کرنے میں ناکام رہے ۔
پی سی بی پوڈکاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصباح الحق نے ٹیسٹ سیریز میں میزبان ملک کو ٹف ٹائم دینے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم زیادہ تجربہ کار اور ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو آسٹریلوی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
ہیڈ کوچ کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بابر اعظم اور افتخار احمد نے بہتر پر فارم کیا، باقی کسی بلے باز سے رنز نہیں ہوپائے۔ مختصر فارمیٹ کی اس کرکٹ میں کم ازکم 180 یا اس سے زیادہ رنز ہوں گے تو جیت کی توقع کی جاسکتی ہے۔ آسٹریلوی بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ کرکے ہمارے بلے بازوں کو رنز کرنے سے باز رکھا، ہمارے بولرز ایسا نہیں کرپائے، ان کے ٹاپ تھری بلے بازوں کو ہم جلد آؤٹ کرنے کے ساتھ رنز بنانے سے بھی نہیں روک سکے۔ اس کے ساتھ فیلڈنگ کا بھی واضح فرق دکھائی دیا۔ ہمیں بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔فٹنس میں بھی بہتری لانا پڑے گی۔
ہیڈ کوچ نے افتخار احمد کے ساتھ نوجوان بولرز موسی خان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے اسے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پلس پوائنٹ قرار دیا، ان کا کہناہےکہ موسی نے جس اسپیڈ کے ساتھ بولنگ کی، وہ ایک پازیٹو سائن ہے اور مجھے یقین ہےکہ آگے چل کر وہ مزید بہتر بولنگ کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔