- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
- نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
- عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے معاملے پراکشے کمارکا دوغلا پن سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر صارفین نے اکشے کمار کو مودی کا چیلا قرار دیتے ہوئے انہیں بزدل اورجھوٹا کہا
ممبئی: بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمارنے جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کے معاملے پراپنا دوغلا پن دکھا دیا۔
اکشے کمارمسلمانوں کے خلاف اپنے متنازع بیان دینے یا مختلف سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث اکثراپنے ہی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اوراس باربھی انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کولائک کرکے خطرہ مول لیا تاہم اداکارنے کچھ ہی دیربعد ’اَن لائک‘ Unlike کردیا تھا۔
اس حوالے سے اکشے نے ٹوئٹرپربیان دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کرنے کی ویڈیوکو میں نے ’لائک‘ غلطی سے کیا تھا، در اصل دوسری ٹوئٹس کو دیکھتے ہوئے مجھ سے لائک ہوگیا تھا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد جب مجھے احساس ہوا توفوراً ہی اسے ’اَن لائک‘ کردیا تھا کیونکہ میں اس طرح کسی بھی تشدد کا حامی نہیں۔
اداکارکے اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر’بائیکاٹ کینیڈیئن کمار‘ ٹرینڈ کرنے لگا جب کہ صارفین نے انہیں کھری کھری سناتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دہلی میں کشمیر کا منظر؛ بھارتی پولیس کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر وحشیانہ تشدد
ایک صارف نے اکشے کمارکو وڈیولائک کرنے پرمودی کا چیلا قرار دے دیا۔
ایک اورصارف نے کہا کہ بزدل اکشے کمار، جب لائک کیا ہے تو قبول بھی کرو۔
ایک اور صارف نے اکشے کمار کو بزدل قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف فلموں میں ہیرو بنتے ہیں جب کہ جامعہ کا طالب علم ان سے زیادہ بہادرہوتا ہے۔
دوسری جانب کتنے ہی صارفین نے بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی کوجھوٹا قراردیا اورکہا کہ یہ لائک انہوں نے غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ کرکیا۔
واضح رہے کہ بھارت بھرمیں مسلمانوں کے خلاف مذہبی امتیازی سلوک پر مبنی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج جاری ہے جب کہ آج بھارتی پولیس متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر ٹوٹ پڑی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔