سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن اجلاس آج طلب

اجلاس میں آئینی بینچز کے سربراہ جسٹس امین الدین خان سمیت تیرہ ممبران شرکت کریں گے


جہانزیب عباسی November 08, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

آئینی بنچز کیلئے سپریم کورٹ کے ججز کی نامزدگی کے بعد ہائیکورٹس میں آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے ججز کی نامزدگی شروع،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

اجلاس دن دو بجے ہوگا، اجلاس میں آئینی بینچز کے سربراہ جسٹس امین الدین خان سمیت تیرہ ممبران شرکت کریں گے، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کیلیے آئینی بنچز کی تشکیل کیلیے ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا۔

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان کونسل اختر حسین، عمر ایوب، شبلی فراز،سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ کے علاوہ جسٹس جمال خان مندوخیل اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے