مولانا فضل الرحمن 10 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے، مختلف ملاقاتیں متوقع

ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا


خبر ایجنسی November 08, 2024
مولانا فضل الرحمن آج کراچی پہنچیں گے جہاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سےاراکین اسمبلی کےاستعفوں کےمعاملے تبادلہ خیال کریں۔ فوٹو: فائل

LONDON:

جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن لندن پہنچ گئے جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔

جے یو آئی سربراہ کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا.

ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیدار بھی استقبال کیلیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمن کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے